کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی ہیلتھ کمیٹی کے وفد نے سیکریٹری کے یو جے ریحان چشتی کی قیادت میں جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول سے ملاقات کی۔
وفد میں کے یو جے کے جوائنٹ سیکریٹری و ہیلتھ کمیٹی کے رکن اطہر فاروقی، گورننگ باڈی کے ممبر عارف حبیب اور کامران شیخ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو درپیش صحت کے مسائل اور جناح اسپتال میں ان کے بروقت علاج کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر شاہد رسول نے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے لیے باقاعدہ فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسپتال کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران سے رابطے اور ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے لئے بھی فوکل پرسن تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر شاہد رسول نے کے یو جے دستور کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔