تازہ ترین
Home / Home / کمالیہ میں صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی ہدایت کے مطابق معاون کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

کمالیہ میں صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی ہدایت کے مطابق معاون کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

معاون کلینک کا افتتاح ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف، ڈاکٹر اسد حلیم اور علی تسارم ایڈمن افیسر نے کیا

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل کمالیہ میں صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی ہدایت کے مطابق معاون کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ معاون کلینک کا افتتاح ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف، ڈاکٹر اسد حلیم اور علی تسارم ایڈمن افیسر نے کیا۔ معاون کلینک کے قیام سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ذہنی مسائل کے شکار لوگوں کو علاج فراہم کیا جائے گا۔ آج کل کے دور میں ڈِپریشن اور انزائٹی کے مریضوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کلینک کے قیام سے ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے