تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیب کی بلوچستان میں کارروائی ، گوادر انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی گرفتار

نیب کی بلوچستان میں کارروائی ، گوادر انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی گرفتار

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) نیب کی بلوچستان میں کارروائی ، گوادر انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی گرفتار، نیب بلوچستان نے گوادر انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جیڈا) میں مبینہ کرپشن کے الزام میں مرکزی ملزمان ایم ڈی جیڈا محبوب دشتی اور جی ایم فنانس وقاص احمد کو گرفتار کرلیا۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے گوادر انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جیڈا) میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کے الزام میں مرکزی ملزمان ایم ڈی جیڈا محبوب دشتی اور جی ایم جیڈا فنانس وقاص احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے قوائد و ضوابط کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے اپنے دوستوں ، عزیز و اقرباء اور غیر متعلقہ لوگوں کوسرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ذریعے مبینہ طور پر نہ صرف کروڑوں روپے کا ذاتی فائدہ حاصل کیا بلکہ سرکاری خزانے کو بھی نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم کو دورانِ تفتیش انکشاف ہو اکہ گوادر انڈسٹریل سٹیٹ جسکا قیام گوادر میں صنعت و حرفت کی فروغ کے لئے کیا گیا تھا میں سرکاری اراضی ایسے لوگوں کو الاٹ کی گئی جن کا صنعت و حرفت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ملزمان نے نوکروں، ڈرائیوروں اور ایسے افراد کو بھی پلاٹ الاٹ کئے جنہوں نے نیب حکام کو بتایا کہ انہوں نے پلاٹس کے لئے کبھی اپلائی ہی نہیں کیا۔جعلی شناختی کارڈوں کے ذریعے مختلف لوگوں کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ۔ملزمان کو عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے