تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل عام ہو رہا ہے، ایس او پیز بناتے ہوئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ محمد فیصل معروف سماجی رہنما

لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل عام ہو رہا ہے، ایس او پیز بناتے ہوئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ محمد فیصل معروف سماجی رہنما

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر معروف سماجی رہنما محمد فیصل نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل عام ہورہا ہے۔ سنگین صورت حال کی وجہ سے آج نہ صرف چھوٹے تاجر شدید پریشانی کا شکار ہیں بلکہ غریب ملازمین کے گھروں پر بھی فاقوں کی نوبت پہنچ گئی ہے۔ حکومت فوری طور پر ایس او پیز بناتے ہوئے عید سے قبل کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے۔ پیر کو جاری بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ جہاں کنسٹرکشن سمیت دیگر انڈسٹریز کو کھولنے کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہے وہاں مارکیٹوں، بازاروں کو بھی کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ چھوٹے تاجر اور غریب ملازمین بھی اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں کیونکہ مارکیٹس اور بازار بند ہونے کی وجہ سے ان کا معاشی قتل ہو رہا ہے اور وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کاروبارزندگی تباہ ہو چکے ہیں ایک طرف دکانوں کے ہوشربا کرائے تو دوسری طرف یوٹیلیٹی بلز کے علاوہ گھریلو اخراجات نے چھوٹے تاجروں کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے اسی لئے حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لے۔ محمد فیصل نے کہا کہ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد خصوصا ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز بھی اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگے تقریباً دو ماہ ہونے والے ہیں۔ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ اگر حکومت گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو پھر ان ٹرانسپورٹرز کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات
https://www.nopnewstv.com/hot-and-dry-weather-is-expected/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے