تازہ ترین
Home / آرٹیکل / بلدیاتی انتخابات اور عوام تحریر: ایم عتیق سلیمانی

بلدیاتی انتخابات اور عوام تحریر: ایم عتیق سلیمانی

بلدیاتی انتخابات اور عوام

تحریر: ایم عتیق سلیمانی

صوبہ خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ انتخابی نشانات بھی الاٹ کردیے گئے ہیں۔ امیدواروں کی مہم بھی جوش و خروش سے جاری ہے۔ شادیوں اور جنازوں میں امیدواروں کی شرکت اب یقینی ہوتی ہے۔ گلی محلے بازار میں کسی امیدوار کی نظر آپ پر پڑجائے تو ایسے ملیں گے جیسے ایک زمانے سے بچھڑے ہوئے تھے۔ سبز باغات دیکھائے جارہے ہیں اور بڑے بڑے اعلانات کیے جارہے ہیں۔ یہ تو بات ہوگئی امیدواروں کی۔
ہم چمچہ مافیا کی طرف بڑھتے ہیں۔ چمچہ مافیا کی پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے۔ یہی تو دن ہیں جن میں چمچہ گیری کر کے کام نکالے جاتے ہیں۔امیدواروں کی ملاقاتیں بھی کروائی جاتی ہیں پروگرام بھی کیے جاتے ہیں۔ دعوتوں کے مزے لُوٹے جاتے ہیں۔ یہی چمچہ مافیا الیکشن کے بعد عوام کے حق پر ڈاکہ مار کر اپنے کام بناتے ہیں اور لوگ منہ دیکھتے رہتے ہیں۔
چلیں جی بہت ہوا اب آتے ہیں عوام کی طرف عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت اور اسکے صیح استعمال کا پتہ ہونا چاہیے۔ ووٹر کو یہ آگاہی ہونی چاہیے کہ میں کس کو اور کیوں ووٹ دوں؟ کس امیدوار نے پچھلے دور میں کیا کارنامے کیے ہیں؟ کون ووٹ کا حقدار ہے؟ ووٹ کاسٹ کرتے وقت رشتہ داری، جنبہ اور برادری کو سائیڈ پر رکھیں جو امیدوار حقدار ہے اس کو ووٹ دیں۔ ویسے تو ہر پوسٹر پر لکھا ہوگا آپ کی امنگوں کا ترجمان، نڈر، بے باک، آپکے ووٹ کا جائز حقدار پوسٹرز کے جملوں پر نہیں جانا حقیقت دیکھنی ہے اور تسلی سے ووٹ دینا ہے۔ ایسے امیدوار کو سپورٹ کریں جو اجتماعی کاموں پر توجہ دے ورنہ انفرادی کاموں والے امیدوار اتنے مل جائیں گے کہ اچار ڈالی جاسکتی ہے۔ یہ بات یاد رکھیں نمائندوں کا اچار نہیں ڈالنا اس لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

مسیحا نما جلاد ! ۔۔۔ تحریر : شاہد مشتاق

وہ رمضان 6 جون 2017ء کا ایک ابر آلود دن تھا مجھے لمبے عرصے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے