کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کرافٹس کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے معروف ویژول آرٹسٹ پروفیسر آر ایم نعیم کے لیکچر کا انعقاد کیاگیا جس میں جرمن قونصل جنرل ہولیگر زیگلر، صدر آٹس کونسل محمد احمد شاہ، شاہد رسام، عبدالجبار گل، مسعود عالم، سید فراز علی نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے تجربات طلباء سے شیئر کرتے ہوئے آر ایم نعیم نے کہا کہ سینما، سائن بورڈ اور رکشہ پر پینٹ کرنے والے میرے اصل ہیرو ہیں، آرٹسٹ کو بے ضرر ہونا چاہیے، آرٹ ہماری سوچ کو وسعت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ خدادا صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں مخلص ہوکر اپنے کام کو دوسروں تک پہنچانا ہوگا تاکہ آنے والے نسلیں اس سے مستفید ہوسکیں۔
مزید پڑھیں: معصوم بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/abuse-of-innocent-girls
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں زندگی کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے بدھا جیسی مثال نہیں ملتی، ہمیں اپنے قدم اس جانب بڑھانے ہوں گے جہاں آج تک کوئی نہیں پہنچ سکا ہو، چارسوتی کا کام کرنے والی بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنے جہیز کی چیزیں خود بیٹھ کر بناتی تھیں اکثر میں نے بھی ان کے ساتھ کام کیا، انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جس کی کوئی قیمت نہ ہو، قیمت کا مقصد صرف پیسہ ہی نہیں ہوتا اس کے کئی نعم البدل ہیں، عبدالجبار گل نے اس موقع پر کہا کہ آرٹ ایک زندگی ہے اس کا کوئی سلیبس نہیں، ہمیں اپنے اندر کے آرٹسٹ کو تلاش کرنا چاہیے، نعیم پیدائشی استاد ہے ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام چیزیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں بنا کسی نقصان اور فائدے کے آرٹ کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر آرٹس اسکول کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔