تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات میں ‘دی ڈیموکریٹس پینل’ کو کلین سوئپ پر سجاس کی مبارکباد

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات میں ‘دی ڈیموکریٹس پینل’ کو کلین سوئپ پر سجاس کی مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں اور مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کو سالانہ انتخابات برائے سال 22-2021 میں تمام 17 نشستوں پر کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ نومنتخب عہدیداروں کا انتخابات میں کلین سوئپ کرنا ان پر ووٹرز کے اعتماد کا مظہر ہے، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ منتخب صدر راشد عزیز ایک تجربہ کار اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ ہیں جو پہلے بھی متعدد بار اس عہدے پر منتخب ہو چکے ہیں امید ہے کہ ان کے تجربے کی روشنی میں دیگر عہدیداران نائب صدور محمد اسلم خان، وکیل الرحمٰن، اطلاعات سیکرٹری حامد حسین جنرل سیکریٹری موسیٰ کلیم ،جوائنٹ سیکریٹری سید نبیل اختر، خزانچی بلال طاہر سمیت مجلس عاملہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے پہلے سے بھی زیادہ متحرک انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے