تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دہشتگردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دہشتگردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کر اچی اور گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دہشتگردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، رینجرز و شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی معافی کے لائق نہیں ہیں، شہید رینجرز کے اہلکاروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکی اداروں کے ساتھ ہیں، کراچی سمیت سندھ کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کرنیوالوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور کسی بھی قسم کی رعائت کے لائق نہیں ہیں، ملک دشمن قوتوں کو کراچی سمیت سندھ بھر کی امن و امان کی فضاء ہضم نہیں ہورہی ہے، رینجرز حملوں میں بھارت یا اس کے ایجنٹوں کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، رینجرز کی کراچی سمیت سندھ پر میں امن قائم کرنے اور جرائم کی روک تھام میں کردار مثالی ہے، رینجرز کی شب و روز جدوجہد اور قربانیوں سے دہشتگردی کا سر کچلا گیا ہے، ملک دشمن دہشتگردوں کی باقیات کا خاتمہ ضروری ہے، کراچی نہیں پورے ملک کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کورونا سے نجات کیلئے ساری توجہ عوام کی جان بچانے پر لگائے ہوئے ہیں، بھارت کورونا کی آڑ میں ایک طرف دہشتگردی کررہا ہے تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی کررہا ہے، آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں آپریشن کو بنیاد بناکر 6 مسلمانوں کو شہید کردیا گیا، اقوام متحدہ، امریکہ،عالمی برادری کیوں خاموش ہیں؟، دہشتگرد اور دہشتگردی کا سر کچلنے کیلئے ملک کے اداروں کے ساتھ ہیں، کراچی کا امن ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے، دہشتگردی کراچی اور سندھ کے بڑے شہروں کو نشانہ بنانا کر ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں جس میں وہ انشاء اللہ کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونگے، دہشتگردی کے واقعات میں شہریوں اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر پوری قوم رنجیدہ ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں دہشتگردوں کو فوری طور پر انجام تک پہنچایا جائے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے معاشی مسائل حل کرنے کے لئے ہر سیاسی قوت کے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن معاشی بحرانوں کے ذمہ داروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ شیخ محمد شاہجہاں
https://www.nopnewstv.com/pml-n-will-stand…-every-political/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے