کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا ضلع شرقی کی یو سی 8 کا دورہ یو سی میں موجود مقامی نالے کے اطراف کچہرے کے انبار پر رہنماء تحریک انصاف شدید برہم اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کی جانب سے مقامی علاقے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ عید کے پانچویں روز بھی نالے اور ارد گرد کے اطراف صفائی کے ناقص انتظامات ہیں کیچڑ کچرا الائشوں کے ڈھیر نے سولڈ ویسٹ کی جانب سے رچائے ہوئے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے سندھ حکومت کو شہریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے کچرے کے تعفن سے علاقہ مکین پریشان ہیں سڑک پر چلنے والا عام آدمی اذیت میں مبتلاء ہے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد مقامی رہائشیوں نے بتایا ہے کہ حکومتی سطح پر تاحال آلائشیں نہیں اٹھائی گئیں قربانی کیلئے استعمال کی جانے والی اشیاء بھی کچرے میں موجود ہیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ان کی ہے مگر وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں وزیر بلدیات ناصر شاہ کے ماتحت ادارے کراچی میں صفائی کے کاموں میں کسی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار نہیں وزیر بلدیات کو صفائی کیلئے خصوصی فنڈز ملتے ہیں، ناصر شاہ بتائیں کہ یہ فنڈز کہاں خرچ کیے جاتے ہیں؟ وزیر بلدیات بتائیں رین ایمرجنسی اور عیدالعضحیٰ کے فنڈز کہاں خرچ کیئے گئے؟ بڑے دعوے کرنے والوں کی نالائقی اور نااہلی عوام کے سامنے ہے وزیر اعلیٰ کے لاڈلے سن کوٹہ پر تعینات ہونے والے بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے سندھ حکومت صوبے کے عوام کا خون چوس رہی ہے سولڈ ویسٹ سے یو سی 8 کی صفائی کا مطالبہ کرتے ہیں بلال غفار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ سندھ حکومت کی کاہلی، جھوٹ اور سستی کے مناظر ویڈیو میں صاف واضح ہیں کراچی کےعوام آلائشوں کے تعفن سے مزید بیماریوں کےگھیرے میں جکڑ چکے ہیں کشمیر کےعوام نےسندھ کی ابتر حالت کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ریجکیٹ کردیا وزراء کی دلچسپی صوبے سے زیادہ کشمیر الیکشن ہائی جیکنگ میں لگی ہوئی تھی۔