Home / اہم خبریں / پچیس جولائی 2018 کے بعد 25 جولائی 2021 بھی پی ٹی آئی کی فتح کا دن ثابت ہوا ہے۔ حلیم عادل شیخ

پچیس جولائی 2018 کے بعد 25 جولائی 2021 بھی پی ٹی آئی کی فتح کا دن ثابت ہوا ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے بھی کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے، پاکستان اور خصوصی طور کشمیر کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں 25 جولائی 2018 کو پاکستان میں تبدیلی آئی، اور آج 25 جولائی 2021 کو کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی، گلگت بلتستان میں بھی تحریک انصاف کی حکومت موجود ہے، عمران خان کا پہلا الیکشن جس میں ایک بھی سیٹ نہیں تھی، 2002 میں صرف ایک سیٹ تحریک انصاف کے پاس تھی، 2008 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا، 2013 میں پی ٹی آئی کی کے پی کے میں حکومت بنی، 2018 میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، مرکز میں حکومت پی ٹی آئی کی بنی، اب اگلی حکومت ہماری سندھ میں بنے گی، سندھ کی عوام کو اس کرپٹ سسٹم سے جلد جان جھڑوائیں گے، جن لوگوں نے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا انہیں کشمیر کی عوام نے مسترد کر دیا، کشمیر کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دیا، دو جماعتیں اپنے اپنے صوبوں سے لوٹی ہوئی دولت سے جلسے کر رہے تھے، سرخی پاؤڈر والی کیلیبری کوئین کو بھی کشمیر کی عوام نے بتا دیا ہے کہ وہ کشمیر کی نہیں مودی، جندال کے یار کی بیٹی ہیں، نواب شاہ سے ایک لٹیرا بھی سندھ کا پیسہ لیکر یہاں پہنچا ہوا تھا، سندھ کے کتوں کی ویکسین کے پیسے جھنڈوں میں لگا دیے گئے، ایک ایک امیدوار کو پانچ پانچ کروڑ دیے گئے، سندھ کی دوائیوں، کتابوں، اسپتالوں، اسکولوں کا پیسہ کشمیر الیکشن میں لگایا گیا، پی پی نے جو سیٹیں حاصل کی ہیں وہ پیسوں پر کی گئی، بڑی بڑی گاڑیاں اعلیٰ قسم کے جھنڈے کہاں سے پیسے آئے؟عمران خان کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرچکے ہیں، عمران خان کی وجہ سے کشمیر میں تبدیلی کی لہر آچکی ہے، انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں جموں کشمیر بھی آزاد ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے