کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کی چیئرمن بلاول بھٹو اور پارٹی کارکنان کو مبارکباد۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جیالوں نے جبر ظلم عمرانی فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کیا۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان امیدواروں اور رہنماؤں نےمشکل ترین حالات میں الیکشن لڑا۔ پولیس، مقامی انتظامیہ پی ٹی آئی کے لئے ووٹ مانگتے رہے۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پی ٹی آئی ترجمانوں کےمنہ پر طمانچہ ہے۔ وفاقی حکومت کے وسائل اور انتظامی مشینری استعمال نہ ہوتی تو پیپلز پارٹی مزید نشستوں پر کامیاب ہوتی۔