ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد سمیت تحصیل بھر کے نمبرداران و ریونیو اہلکاران کی شرکت
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر) اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوگا اور دو لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس لیے سموگ کی روک تھام کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور ایسے عوامل جو سموگ کا باعث بنیں اس کا تدارک کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔