سنو!!!! وہ جو رب ہے
وہ جو رحمٰن و رحیم ہے نہ….
وہ تمھارے دل کے سارے گوشوں …
تمھارے وجود کی دکھتی ہر رگ…
تمھاری پلکوں کے کونوں میں دبکے آنسو….
ان سب کو دیکھ رہا ہے…
ہاں!!! وہ دیکھ رہا ہے….
کیونکہ وہ "السمیع” ہے ،
کیونکہ وہ "البصیر” ہے،
تمھیں بس جھکنا ہے …
جب تم سجدہ رہز ہو جاؤ گے نہ…
تو تمھارے کندھے پہ موجود دکھوں کی گھٹڑی..
جس نے تمہارے وجود کو چور چور کر رکھا ہے..
وہ خود بخود گر جاۓ گی..
وہ بڑا "الودود” ہے..
سنو!!!
تم کہتے ہو نہ جس سے محبت ہو …
اس کے حکم پہ سر خم تسلیم ہو..
تو وہ محبت کا پہلا حقدار …
تو رب ہے…
اٹھو !! اور سجدہ ریز ہو جاٶ..
تمھارے سینے میں دفن دکھ…
جو تم نے چھپا کے رکھے ہیں…
وہ سب اس رب کے سپرد کر دو…
تم دیکھنا وہ سب سنمبھال کے…
تمھیں تھام لے گا۔۔۔
وہاں تم دھتکارے نہیں جاؤ گے…
جاؤ…اس رحمٰن کی رسی کو تھام لو…
تم کامیاب ٹھہرو گے….
Tags Dr.Ghulam Murtaza رابعہ فاروق