تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز کردیا گیا، جس میں طلبہ، فیکلٹی اور اسٹاف کے لیے مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی سابق انٹرنیشنل ویمن کرکٹر کائنات امتیاز تھیں، جنہوں نے ربن کاٹ کر ایونٹ کا افتتاح کیا اور بال کو ہٹ لگا کر اسپورٹس ویک کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی اور سینئر اسپورٹس کوآرڈینیٹر افشاں فاطمہ بھی موجود تھیں۔ تقریب میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ اسپورٹس فیسٹیول کے دوران کرکٹ، باسکٹ بال، فٹسال، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار، فٹنس اور شطرنج سمیت 10 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ایونٹ کی خاص توجہ آئی یو فیکلٹی اور آئی یو اسٹاف کے درمیان کھیلا جانے والا ویمن کرکٹ میچ رہا، جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ شائقین نے بھی بھرپور داد دی۔ اسپورٹس ویک کے انعقاد میں فرقان رضا، افشاں فاطمہ، تحسین احمد، محمد ماجد، شامیر احمد، محمد رفیق، شاہ رخ خان، اقرا یونیورسٹی اسپورٹس سوسائٹی کی پریزیڈنٹ ایمان حنیف اور میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی نے اہم کردار ادا کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسپورٹس ویک کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کشمور واقعات: آئی جی سندھ کا سخت نوٹس رپورٹ طلب ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/کرائم نیوز) کشمور میں قبائلی تنازعات کے دو علیحدہ واقعات میں قیمتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے