تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے معروف عالم دین پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے معروف عالم دین پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار


کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے معروف عالم دین پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے ایک دیرینہ اور مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہوں، پیر عزیز الرحمن نے ہمیشہ میری اور جمعیت علماء اسلام کی سرپرستی اور رہنمائی کی، اصلاح امت، اشاعت دین، ترویج اسلام کیلئے پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی لازوال قربانیاں ہے، پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی رحلت سے امت ایک ولی سے محروم ہوگئی ہے، دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی، سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو ، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث سمیع الحق سواتی نے ممتاز علمی و روحانی شخصیت مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی اہل حق اور مظلوموں کی توانا آواز تھے۔ مولانا ہزاروی امت مسلمہ کے بارے میں فکر مند اور طویل عرصے سے امت کی اصلاح کا عظیم فریضہ انجام دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی نے پوری زندگی دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی نے زندگی بھر بھٹکے ہوئے بے پناہ لوگوں کو دین کی طرف راغب کیا، وہ داعی حق اور کمالات کا مجموعہ تھے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں پے درپے جید علماء کرام کا امت سے روٹھتے جانا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کا انتقال امت مسلمہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کی دینی، علمی، سماجی اور اصلاحی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کا دین کی ترویج و اشاعت کا عظیم مشن جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کی اعلی درجات میں مغفرت فرمائے اور تمام سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کی جانب سے محمد اسلم خان سے اظہار تعزیت
https://www.nopnewstv.com/national-bank-sports-department/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے