تازہ ترین
Home / Home / جناح پریس کلب کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بانی و چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جناح پریس کلب کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بانی و چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سابقہ و نئے ممبران بھی شریک ہوئے اور آئندہ کے لئے اپنی تجاویزات پیش کی گئیں۔ چیئرمین نے سابقہ عہدے داروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

جناح پریس کلب کوآرڈینیشن کمیٹی تین ماہ میں اپنی کارکردگی رپورٹ بانی و چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ کو پیش کریگی۔

کراچی (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) جناح پریس کلب کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ ناصر کی صدارت میں کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سابقہ عہدے داروں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ نے اس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تمام ممبران کی رائے سے قاضی وسیم کی صدارت میں ایک نئی جے پی سی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ اس کمیٹی کی مدت تین ماہ ہوگی اور یہ اپنا کام جلد سے جلد مکمل کرکے چیئرمین کو رپورٹ پیش کرے گی۔اور اس کے بعد باقاعدہ عہدے داروں کا اعلان کیا جائے گا۔ قاضی وسیم کی صدارت میں کمیٹی کے کوارڈینیٹرز میں زاہد تھانوی، عبدالکریم، کامران بلوچ، عمران عباسی، سید حسن شاہ اور انکے ساتھ دیگر ممبران شامل ہیں۔ اجلاس میں مشاورت کے لئے سینئر صحافی ارشاد احمد خان، دانش مرزا، راشد قریشی اور محمد حسین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ بار بار نوٹس کے بعد بھی جن ممبران اور عہدے داروں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ان سب کی رکنیت ختم کردی گئی ہے اور اب ان کا جناح پریس کلب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آخر میں چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کوآرڈینیشن کمیٹی کو اپنی زمہ داریاں بہتر انداز سے پوری کرنے کی ہدایت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے