چور دن دیہارے دوپہر 12 بجے نقدی رقم 410000 اور اصل کاغذات لے اڑا
سی سی ٹی وی کیمرے نے چور کا چہرہ بے نقاب کر دیا
لاہور (ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) شاد باغ کا علاقہ وسن پورہ میں واقع پیس اسلامک ہائی سکول اینڈ صدیقی سائنس اکیڈمی میں چوری کی واردات پیش آئی۔ نامعلوم چور اکیڈمی کے تالے توڑ کر اکیڈمی میں گھس کر جگہ جگہ کی تلاشی لیتا رہا۔ الماری کے تالے توڑ کر چار لاکھ 10 ہزار روپے سمیت ضروری کاغذات لے اڑا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ چور کی نشاندہی کروانے والے کو 20 ہزار روپے انعام اور اور اس کا نام صیغئہ راز میں رکھا جانے کا یقین دلایا گیا۔ چور کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔