تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز علی شاہ، سابق سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین، چیئرمین گلفراز خان سمیت دیگر ہاکی لیجنڈ ولڈ کپ 1994کے ہیرو اولمپیئن منصور احمد کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز علی شاہ، سابق سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین، چیئرمین گلفراز خان سمیت دیگر ہاکی لیجنڈ ولڈ کپ 1994کے ہیرو اولمپیئن منصور احمد کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) انیس سو چورانوے ہاکی ولڈ کپ فائنل میں جرمنی کے خلاف فیصلہ کن پینالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو ولڈ کپ ٹائیٹل دلوانے والے دنیائے ہاکی کے عظیم گول کیپر اور قومی ہیرو گول کیپر اولمپئن منصور احمد کو دنیا سے رخصت ہوئے سات سال گزر کئے، اولمپیئن منصور احمد کی ساتویں برسی کے موقع پر مرحوم کے دوست سابق سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین اور کے ایچ اے کے صدر سید امتیاز علی شاہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمرہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون کے قبرستان میں ان کے قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، سید امتیاز علی شاہ نے اولمپئن منصور احمد کے لئے دعا مغفرت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہیروز کو یاد رکھنے والی قومیں ہی زندگی رہتی ہیں، اس موقع پر کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز خان، سینئر نائب صدر ریٹائر ایس پی اعجاز الدین، نائب صدور ڈاکٹر ایس ماجد، امتیاز الحسن ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان پروفیسر راؤ جاوید اقبال، انور فاروقی، انٹرنیشنل ایمپائر چوہدری تنویر ارشد اور سماجی شخصیت راجا عبدالحمید سمیت دیگر موجود تھے.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان فوج کی شاندار کامیابی پر جشن، نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد

ابرار احمد، عمران برکی، شہباز محمود، ذیشان رشید، رانا گوہر، بلال مغل سمیت دیگر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے