تازہ ترین
Home / Home / حکومتی اقدامات نے غریب کا جینا حرام کر دیا ہے۔ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

حکومتی اقدامات نے غریب کا جینا حرام کر دیا ہے۔ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) جہاد بالقلم پاکستان کے صدر سینئر جرنلسٹ اور کالم نگار صوفی محمد ضیاء شاھد نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ حکومتی اقدامات نے غریب کا جینا حرام کر دیا ھے۔ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ھے۔ مسلط حکمران صرف ٹی وی چینلز پر ترقی کے راگ الاپ رھے ھیں۔ 14 کروڑ عوام کا صوبہ پنجاب ایسے حکمرانوں کے قبضے میں ھے کہ جن کو عوام کے مسائل یا عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ھے۔ قانون کی کوئی رٹ نظر نہیں آتی۔ غنڈہ گردی راہزنی بدمعاشی پورے صوبے میں عروج پر ھےن۔ ٹریفک پولیس غریب عوام کی سواری موٹر سائیکل کے پیچھے ایسے ہاتھ دھو کر پڑ گئی ھے جیسے یہ موٹر سائیکل ہی دھشت گرد ھے۔ اشرافیہ کی بڑی بڑی گاڑیوں کو کوئی ٹریفک اہلکار پوچھتا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا نوجوان نسل کی دشمنی کا پہلو دیکھیے کہ کالج یونیورسٹی ٹاپ کرنے والے کو رکشہ جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو دوبارہ نوکریاں دی جارہی ھیں۔ یہ حکومت پنجاب کا عوام دشمن اقدام ھے۔ پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرنا عوام سے انتقام لینے کے مترادف ھے۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے اب ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ھیں۔ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ھونے والے موتوثی سیاست دانوں کو کیا معلوم کہ غربت کیا ھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیس در ٹیکس لگا کر لوٹ مار کرنا عوامی خدمت نہیں ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے