تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جھیل سیف الملوک سے غیر قانونی کشتیوں کو ہٹایا تاکہ ٹراؤٹ مچھلیوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچایا جاسکے۔ ریاض خان محسود کمشنر ہزارہ ڈویژن

جھیل سیف الملوک سے غیر قانونی کشتیوں کو ہٹایا تاکہ ٹراؤٹ مچھلیوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچایا جاسکے۔ ریاض خان محسود کمشنر ہزارہ ڈویژن

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا کے حالیہ دورے کی روشنی میں کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے پیر کے روز ناران جھیل سیف الملوک کا دورہ کیا اور وہاں پر چلنے والی 28 غیر قانونی کشتیاں چلتے ہوئے پائی گئی۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خان محسود کے حکم پر ان غیر قانونی کشتیوں کو ہٹایا گیا تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے اور ٹراؤٹ مچھلیوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچایا جاسکے۔ 13 کشتی مالکان نے اپنی کشتیاں خود ہٹا دی جبکہ 15 کشتیاں قبضے میں لے لی گئی اور اسے وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مزکورہ کشتی والوں کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاؤہ دریائے کنہار میں چلنے والی 28 غیر قانونی کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ مزید برآں دریائے کنہار اور مانسہرہ ناران جلکھڈ روڈ کے کنارے تمام غیر قانونی تجاوزات ہٹائے جارہے ہیں تاکہ سیاحوں کے لئے ماحول کو بہتر سے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی سہولت دی جاسکے اور علاقے کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے