کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نے 8 تا 14 اگست کو ماری پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ماڑی پٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے 18 رکنی ٹیم کی قیادت انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ابوبکر محمود کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں عثمان ملک، محمد نوید، ابوزر، کاشف جاوید، علی حسن افراز، محمد عتیق، نوہززاہد ملک، فیضان، محمد دلبر،عامر علی، جیند منظور، شان ارشاد، مظہر عباس، ایم جیند کمال، محمد ارسلان قادر، معین شکیل، احمد ندیم جبکہ مینجر ایم انور فاروقی، ہیڈ کوچ اولمپئین رانا مجاہد علی، ویڈیو انالسٹ اور گول کیپر کوچ سید ابوزر امراؤ جبکہ دیگر آفیشلز میں زیشان اشرف، آصف احمد خان شامل ہیں۔