کراچی / گھوٹکی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ میرپور ماتھیلو ماڈل کورٹ میں پیش ہوئے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی ضمنی انتخابات کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے،عدالت نے سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی، حلیم عادل شیخ کی میرپور ماتھیلو کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کی عدالت میں ناکردہ گناہ کی پیشیاں بھگت رہا ہوں، سندھ کے عام آدمی کی بات میں کرتا ہوں، سندھ میں امن امان تباہ، روڈیں تباہ، سی پیک پر حملہ ہو جاتا ہے، پولیس والوں کو شہید کرکے اے پی سی پر ڈانس کیے جاتے ہیں، یہ لوگ 13 سال سے سندھ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، جامشورو میں سی آئی اے انچارج کی گاڑی سے چرس ملی، اسلحے کی سپلائی میں پولیس کی اعلیٰ قیادت شامل ہے، کل سندھ حکومت وزیراعظم کے فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئی، کچے میں لوگ بیچارے ہیں انہیں استعمال کیا جارہا ہے، اصل ڈاکو پکے میں ہیں سوشل میڈیا پر اینٹی ایئر گرافٹ اسلحہ لہرایا جاتا ہے، سندھ کی عوام کو منشیات فروشی سے نجات دلائیں گے، وزیراعظم پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، سندھ حکومت نے بوکھلاہٹ میں ریلو کٹے تبدیل کر دیے، بلاول صاحب سندھ کا کپتان تبدیل کرنا ہوگا، اب پی پی کی یہ آخری باری ہے، وزیراعلیٰ کو ہر ضلعے کا مشیر چاہیے، اب یہ ہر تعلقے اور یو سی پر ایڈوائزر لگائیں گے، پی پی کی گیم اب ختم ہوچکی ہے، پرسوں علی گوہر خان مہر صاحب کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، سندھ میں بڑی شخصیات شامل ہو رہی ہیں، تحریک انصاف اپنے نشان سے الیکشن لڑے گی، سندھ اسمبلی میں پی پی کی دو آگے والی سیٹیں مرعات یافتہ ہیں، پیچھے بیٹھے تو انہیں گالیاں دے رہے ہوتے ہیں، سندھ میں صرف چار ڈویژن ہمارے اب رہ گئے ہیں، مرتضیٰ وہاب وراثت کی پیداوار ہیں، فوزیہ وہاب صاحبہ ایک اچھی اور بڑی لیڈر تھی، مرتضيٰ وہاب کو چرو زبانی کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ان کی شکل پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں مرتضیٰ وہاب کی تعیناتی سندھ کے خلاف سازش ہے، 1100 ارب کے پیکیج کے وقت طے ہوا تھا کوئی اچھا اور ایماندار ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے گا، یہ کراچی کو مزید تباہ کرنے کی سازش ہے، پی پی نے لاک ڈاؤن لگا کر راشن کی جگہ بھاشن دے رہی ہے، وفاق نے نوجوانوں کو موقع دیا.کے پی میں ہیلتھ کارڈ مل رہا ہے سندھ میں بھٹو زندہ ہے، کل ایک کولہی تھر کی ہسپتال میں بچے کی لاش لیکر بیٹھا تھا ایمبولینس پر پابندی ہے، وزراء کے لیے 4 کروڑ کی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، سہیل انور سیال کو غریب ہاریوں کی دہائی لگی ہے، سندھ کی خدمت ہونے جارہی ہے، کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پنوعاقل میں سردار پپو خان چاچڑ کی رہائش گا پر ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ میں لاقانونیت عام ہے، سندھ میں منشیات فروشی عام ہوچکی تھی، ہماری روڈیں ٹھیک نہیں تھی چاچڑ برادری کے 11 لوگوں کو شہید کیا گیا، سندھ کی 39 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، پولیس کی گاڑیوں سے منشیات ملتی ہے، وزیراعظم سندھ کی عوام کو رلیف دینا چاہتے ہیں، کے پی میں ہم نے دو تہائی سے دوبارہ حکومت بنائی، اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، بلاول زرداری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، بوکھلاٹ کا شکار ہوکر انہوں نے ٹیم تبدیل کی، مراد علی شاہ نے صرف خزانہ لوٹا ہر ضلع کا ایک معاون خصوصی لگایا گیا ہے، اب یہ ہر یو سی پر معاون لگائیں گے، پی پی کا سندھ میں انجن سیز ہوچکا ہے، سندھ حکومت کراچی دشمن فیصلے بند کرے، پی پی کے چیئرمین خود پرچی کی پیداوار ہیں، انہوں نے سن کوٹا پر ایڈمنسٹریٹر لگا دیا اب وہ وزیر بھی ہیں اور 20 گریڈ کے افسر بھی، ان کی وجہ سے کراچی دنیا کے گندے ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، ہمیں مرتضیٰ وہاب کی پرسنلٹی نہیں کارکردگی پر اعتراض ہے، مرتضیٰ وہاب جیسے رجیکٹڈ شخص کو ایڈمنسٹریٹر رکھا گیا ہے، کل بوکھلاٹ میں فیصلے کیے گئے، پی پی کو پتہ چل گیا ہے اب آخری باری زرداری سندھ کا مستقبل تحریک انصاف کا ہے، بڑی بڑی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں، ویکسین بیچی جارہی ہے، نادر شاہی فرمان کے ذریعے لاک ڈاؤن لگایا گیا، آئی جی سندھ ایک 34 سال سزا والے شخص کے ساتھ تصویر بناتے ہیں، سندھ میں افسران کرپشن کا حصہ بن چکے ہیں، سندھ میں پی پی کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا، سندھ میں گورنر راج نہیں عمران خان راج ضرور لگے گا، ارباب صاحب ہمارا ہاتھ بٹا رہے ہیں، کالاباغ ڈیم نہ کھپے، ملک کی یکجہتی کے خلاف کوئی منصوبہ قبول نہیں، ڈیم کو گالی نہیں بنایا جائے سندھ میں ڈیمز کی ضرورت بھی، کالا باغ ڈیم کے ہم سب لوگ خلاف ہیں، نچلی سطح پر عوام کو رلیف ملنا چاہیے، سندھ میں وفاق اپنے اداروں کے ساتھ میدان میں آچکی ہے۔