Home / اہم خبریں / ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔ ہیمپشائر باؤل، ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا سکی۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات بھرے آغاز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 123 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے ابتدائی اوورز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، جبکہ تسمیہ رباب، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو اور طوبیٰ حسن نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ شورنا اختر 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جواب میں پاکستان کی اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ نے 49 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ گل فیروزہ نے 23 اور منیبہ علی نے 25 رنز بنائے، تاہم اس کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن مسلسل دباؤ کا شکار رہی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شورنا اختر اور سنجیدہ اختر نے تین، تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی واپسی کی امیدیں ختم کر دیں۔ یوں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل نہ کر سکی اور 23 رنز سے میچ گنوا بیٹھی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ 23 جون کو لیڈز میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

SPARC Organizes Football Tournament to Raise Awareness Against Child Labour in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi, The Society for the Protection of the Rights of the Child …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے