Home / اہم خبریں / روہیلہ ویلفیئر فٹبال کلب کا شاندار افتتاح کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت تربیت کے عزم کا اظہار

روہیلہ ویلفیئر فٹبال کلب کا شاندار افتتاح کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت تربیت کے عزم کا اظہار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین ) کراچی میں روہیلہ ویلفیئر فٹبال کلب کی افتتاحی تقریب بھرپور انداز میں منعقد ہوئی، جس میں فٹبال سے وابستہ شخصیات، سماجی رہنماؤں، کھلاڑیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا، صحت مند طرزِ زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا اور فٹبال کے میدان میں نئی صلاحیتوں کو آگے لانا تھا۔

اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسییشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت اور واکنگ فیڈریشن اف پاکستان کے صدر اختر خان نے کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے کی مثبت ترقی اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ فٹبال جیسے مقبول کھیل نہ صرف جسمانی فٹنس کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

تقریب کے شرکاء نے روہیلہ ویلفیئر فٹبال کلب کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔ کلب انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فٹبال کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور کھیلوں کی مثبت ثقافت کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے