Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک پولیس کراچی اور سندھ ہائی وے پیٹرول پولیس کی آپریشنل استعداد میں اضافے کے لیے 25 نئی پیٹرولنگ گاڑیاں مختلف یونٹس کے حوالے کر دیں۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، مختلف ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ذوالفقار مہر نے نئی گاڑیوں کی پولیس فلیٹ میں شمولیت، ان کی تقسیم اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں شاہراہِ بھٹو، ریڈ زون اور شہر کی اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی اور مؤثر گشت کے لیے تعینات کی جائیں گی۔

جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر کہا کہ فلیٹ میں شامل کی جانے والی گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے، جبکہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پیٹرولنگ گاڑیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پیٹرولنگ کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید پیٹرولنگ گاڑیوں کی شمولیت نہ صرف پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی بلکہ عوام کے سامنے پولیس کے مثبت اور نرم تشخص کو بھی اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس محدود وسائل اور کفایت شعاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فلیٹ کی استعداد اور آپریشنل افادیت کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے