تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے ایم سی کے ترقیاتی فنڈز میں بڑی کٹوتی، ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ

کے ایم سی کے ترقیاتی فنڈز میں بڑی کٹوتی، ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کو آئندہ مالی سال 2026-27 میں ترقیاتی فنڈز کی مد میں بڑے مالی جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ڈسٹرکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے فنڈز میں 63 فیصد کٹوتی کرتے ہوئے کے ایم سی کا حصہ 9 ارب روپے سے کم کرکے 3 ارب روپے کردیا ہے، جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے فنڈز میں بھی 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز میں اس نمایاں کمی کے باعث کے ایم سی کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مختلف ترقیاتی اسکیموں کی مد میں تقریباً 25 ارب روپے موصول ہونے کی توقع تھی، جن میں ٹاؤنز کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز بھی شامل تھے، تاہم مالی کٹوتیوں نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا بجٹ پیش ہونے سے قبل کے ایم سی نے تقریباً 60 ارب روپے حجم کا بجٹ تیار کرلیا تھا اور بجٹ دستاویزات کی طباعت بھی مکمل کرلی گئی تھی، تاہم نئی مالی صورتحال کے بعد بجٹ تجاویز میں تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے۔ کے ایم سی کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ 28 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ محکمہ فنانس بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت میں مصروف ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ محلہ چڑھ کے نوجوان لالہ عثمان انصاری کا بلدیاتی انتخابات میں حصہّ لینے کا اعلان۔

علاقہ بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نوجوانوں میں جوش و خروش۔ کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے