کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اپنی ذمہ داریاں نہائت احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ جلد صحت یاب ہوں گے صوبے کے عوام اور بزنس کمیونٹی ان کی تندرستی کے لیے دعا گو ہے۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے بھی گورنر سندھ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاق اور بزنس کمیونٹی کے درمیان مسائل کو حل کرانے میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور دعا ہےان شاء اللہ گورنر سندھ جلد صحت یاب ہوکر صوبے کی بہتری کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھیں گے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کوئٹہ شہر کے کئی علاقوں میں رمضان کے پہلے روز افطار و سحر کے اوقات میں گیس غائب رہی خواتین کو امورخانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
https://www.nopnewstv.com/in-many-areas-of-quetta-city/