کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ابوظہبی میں شیڈول بقیہ 20 میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ میچز 9 سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ان میچز کے دوران پاکستان کے سب سے سینئر امپائر اور آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ان 6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب (پی سی بی امپائر برائے 2020)، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کے ایلیٹ پینل برائے ریفری میں شامل محمد انیس، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ شوزب رضا تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔ محمد انیس اس میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ 24 جون کو ایونٹ کے فائنل میں علیم ڈاراور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ آصف یعقوب تھرڈ امپائر جبکہ راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔ اس میچ میں بھی محمد انیس پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز احسن رضا (لاہور)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، راشد ریاض (لاہور)، شوزب رضا (لاہور) اور ضمیر حیدر (لاہور)۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر علیم ڈار، پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفریز علی نقوی (لاہور)، افتخار احمد (کراچی)، محمد انیس (لاہور)، اور محمد جاوید ملک (ملتان)، 9 جون کو لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈامپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری) ہونگے، 10 جون کو ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگزسے، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)، پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز، آصف یعقوب اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری) ہونگے، 11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری) ہونگے، 12 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی، احسن رضا اور شوز ب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری) ہونگے، 13 جون،اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز، شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری) ہونگے، ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی، علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری) ہونگے، 14 جون، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کراچی کنگز، آصف یعقوب اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری) ہونگے، 15 جون، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ لاہور قلندرز، علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری) پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، احسن رضا اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)، 16 جون، ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، علیم ڈار اور شوز ب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)، 17 جون، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، شوزب رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)، کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، احسن رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)، 18 جون، ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری)، 19 جون، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری) ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری) 21 جون، کوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم )، احسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری) (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر)، جاوید ملک (میچ ریفری) 22 جون، ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم)، علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر)، محمدانیس (میچ ریفری)، 24 جون، فائنل؛ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری) ہونگے۔