گجرات (نوپ نیوز) گجرات پولیس کا بروقت ایکشن، لالہ موسیٰ سے اغواء ہونے والی 2 کمسن بچیوں کو بازیاب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد طارق سکنہ چنوں بھوجہ نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی دو کمسن بچیوں ثونیہ بعمر سات سال اور نور فجر بعمر 5 سال کو ملزم ناصر عرف فوجی جس کا اس کے گھر آنا جانا تھا نے اغواء کر لیا۔ جس پر پولیس نے فوری طور پر نامزد ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی۔ وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو بھی دی گئی، جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ایس آئی وقار احمد کو اغواء کار کی جلد گرفتاری اور بچیوں کی بحفاظت بازیابی کا خصوصی ٹاسک دیا۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے اپنی پولیس ٹیم نے علاقہ میں خصوصی آپریشن شروع کردیا۔جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی گئی۔ جس کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد وقوعہ میں ملوث نامزد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضہ سے اغواء کی گئی بچیوں کو بھی بخفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ملزم نے مزید انٹیروگیش جاری ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: اکابرین علماء کرام کا اس دنیا سے رخصت فرما جانا ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ و کٹھن امر ہے۔ مفتی ارشاد احمد حقانی
https://www.nopnewstv.com/the-departure-of-the-great/