تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اکابرین علماء کرام کا اس دنیا سے رخصت فرما جانا ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ و کٹھن امر ہے۔ مفتی ارشاد احمد حقانی

اکابرین علماء کرام کا اس دنیا سے رخصت فرما جانا ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ و کٹھن امر ہے۔ مفتی ارشاد احمد حقانی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) اکابرین علماء کرام کا اس دنیا سے رخصت فرما جانا ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ و کٹھن امر ہے اکابرین کی جدائی و انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تا قیامت پر نہیں ہوگا، کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے مدارس و مساجد کو دینی تعلیم شروع کرنے کی اجازت دینی چاہیے تاکہ وبا کے ان ایام میں کتاب اللہ و حدیث رسول اللہ کی تلاوت سے برکات حاصل کی جائیں ان خیالات کااظہار انٹرنیشنل تحفظ ختم نبوت موومنٹ ضلع راجن پور کے امیر مفتی ارشاد احمد حقانی، نائب امیر مفتی محمد عمر خان گورمانی، مولانا طاہر القاسمی و ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد فہد خان کھوسہ نے دورہ جام پور کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وبا، مسائل اور بحرانوں کے ایام میں جتنا بھی ہو سکے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ، استغفار، نماز پنجگانہ کی ادائیگی، تلاوت کلام پاک کا اہتمام کرتے ہوئے نیکیوں و عبادات کی فضا قائم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ علماء کرام مفتی محمد نعیم ؒ، مولانا عزیز الرحمن بہلوی ؒ، مولانا عزیزالرحمن ہزاروی ؒ و دیگر اکابر علماء کرام کا ہم سے رخصت ہوجانا انتہائی تکلیف دہ و کٹھن امر ہے ان کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا تاقیات پر نہیں ہوگا۔ اس موقع پر مولانا خلیل الرحمن، مولانا قاضی انعام باری، ابرار حسین قریشی، محمد جہانزیب، منصور احمد سمیت دیگر موجود تھے۔

 

پنجاب میں معاشی ایمرجینسی لگا کر عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مناسب قیمت پر مہیا کی جائیں۔ سیاسی و سماجی رہنما راؤ محمد خالد
https://www.nopnewstv.com/he-said-that-basic-necessities

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے