تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نئے پاکستان کے دورِ حکومت و 21 صدی کے اس دورجدید میں جام پور شہر کی قائم قدیمی کھوسہ کالونی بنیادی سہولیات سے محروم

نئے پاکستان کے دورِ حکومت و 21 صدی کے اس دورجدید میں جام پور شہر کی قائم قدیمی کھوسہ کالونی بنیادی سہولیات سے محروم

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) نیا پاکستان کے دورِ حکومت و 21 صدی کے اس دورجدید میں جام پور شہر کے عین وسط مغربی بائی پاس کے ساتھ قائم قدیمی کھوسہ کالونی بنیادی سہولیات سے محروم صحت وصفائی کا نظام نہ ہونے سے علاقہ گندگی و کوڑا کرکٹ کے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوگیا پینے کیلئے صاف پانی ندارد سولنگ گلیاں سڑکیں محض خواب وبائی امراض پھوٹ پڑے ڈینگی کے شدید خطرات زیرِ زمین کڑوے پانی کے استعمال سے مکین گردے فیل ہونے کالے یرقان کا شکار مکینوں میں تشویش کی شدید لہر وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری، ایم این اے سردار جعفر خان لغاری، کمشنر ڈی جی خان ڈویژن سے بنیادی سہولیات فراہم کرنیکا پرزور مطالبہ، تفصیل کے مطابق کھوسہ کالونی کے مکینوں قاری اللہ رکھا، محمد علی قریشی، حافظ شاہد کلیم قریشی، سجاد حسین، منصور کھوسہ، فداحسین، اللہ بخش، عابد حسین، محمد کمال، محفوظ، علی لیاقت علی، گل محمد، اللہ وسایا و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دور حکومت بلدیاتی نظام حکومت سے لیکر اب تک نیا پاکستان کے دور حکومت میں بھی کھوسہ کالونی کے مکینوں کو سہولیات باہم نہیں پہنچائی گئی لوگ آج بھی پتھر کے زمانے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں صحت و صفائی کوئی بھی مستقل نظام نہ ہونے سے کالونی گندگی و کوڑا کرکٹ کے انبار و فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوچکی ہے تعفن و بدبو سے شہریوں کا جینا و سانس لینا محال بن چکا ہے وبائی امراض ملیریا جلدی بیماریاں کھانسی بخار نزلہ زکام پھیل رہا ہے ڈینگی کے بھی شدید خطرات لاحق ہیں زیر زمین پانی انتہائی کڑوا مضر صحت ہونے سے پیٹ کے پیچیدہ امراض و موذی مرض کالے یرقان و گردے فیل ہونے کے باعث متعدد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ارباب اختیار نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے انہی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان، لغاری ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری، کمشنر ڈی جی خان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر راجن پور سے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میٹھے پانی کی فراہمی یقینی بنانے صحت و صفائی کا مستقل نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں اور بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: گجرات پولیس کا بروقت ایکشن، لالہ موسیٰ سے اغواء ہونے والی 2 کمسن بچیوں کو بازیاب کرلیا گیا
https://www.nopnewstv.com/gujrat-police-take-timely-action/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے