تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت سندھ کورونا ویکسینیشن کی طرح نئی سبزی منڈی کے دیگر معاملات پر بھی توجہ دیں۔ شیخ محمد شاہجہاں صدر فلاحی انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ کراچی

حکومت سندھ کورونا ویکسینیشن کی طرح نئی سبزی منڈی کے دیگر معاملات پر بھی توجہ دیں۔ شیخ محمد شاہجہاں صدر فلاحی انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نئی سبزی منڈی میں کورونا ویکسی نیشن کیمپ حکومت سندھ کا احسن اقدام ہے، سبزی منڈی کے تاجروں، آڑ ہتیوں اور برآمد کنندگان کے مفاد میں اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں گے، وزیر زراعت پاکستان کی سب سے بڑی منڈی کی لیز اور الاٹمنٹ کے قانونی معاملات پر بھی توجہ دیں، فلاحی انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ نئی سبزی منڈی کراچی کے صدر شیخ محمد شاہجہاں نے اپنے دفتر میں ڈائریکٹر محکمہ زراعت حکومت سندھ شوکت مستوئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کراچی کی نئی سبزی منڈی میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کیمپ لگانے پر حکومتی اقدامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے ساتھ ساتھ سبزی منڈی کے دیگر دیرینہ مسائل پر بھی سنجیدگی کے ساتھ توجہ دے تو سبزی منڈی کے تمام تاجر حکومتی اقدامات کی کامیابی کے لئے کسی قسم کے تعاون سے دریغ نہیں کریں گے، کراچی نئی سبزی منڈی میں حکومت سندھ کی طرف سے لگائے گئے کورونا ویکس نیشن کیمپ کے معائنے کے لئے آئے ہوئے محکمہ زراعت کےڈائریکٹر شوکت مستوئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلاحی انجمن کے صدر شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ سبزی منڈی کی تاجر برادری کورونا ویکسی نیشن کے لئے بھرپور تعاون کر رہی ہے، حکومت نے سبزی منڈی میں کیمپ لگا کر بہت اچھا قدم اٹھایا ہے جس کے لئے نئی سبزی منڈی کے تاجر، آڑہتی، برآمد کنندگان اور دیگر تمام کاروباری حکومت سندھ کے بروقت فیصلے پر حکومت کے مشکور ہیں، شیخ محمد شاہجہاں نے فلاحی انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ کے تمام عہدے داروں اور اراکین سے درخواست کی کہ جملہ اسٹاف کے ساتھ ذاتی ویکسی نیشن کروا کر سبزی منڈی میں کاروبار کرنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت سندھ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، محکمہ زراعت حکومت سندھ کے ڈائریکٹر شوکت مستوئی کے توسط سے شیخ محمد شاہجہاں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ کورونا ویکسی نیشن کی طرح نئی سبزی منڈی کے دیگر معاملات بھی حکومتی توجہ کے منتظر ہیں، بیس سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود لیز اور الاٹمنٹ کے مسائل بدستور حل طلب ہیں جس کی وجہ سے نئی سبزی منڈی کے بجلی، پانی، گیس، صفائی اور سڑکوں کی تعمیر جیسے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں، پاکستان کی سبزی بڑی منڈی بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے سبزی اور پھلوں کی برآمد کے اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار ہے، پاکستان کے لئے زرمبادلہ حاصل کرنے اور حکومت سندھ کے محصولات میں بہتری کے لئے وزیر اعلی سندھ اور وزیر زراعت سندھ سے اپیل ہے کہ نئی سبزی منڈی کے معاملات کو ذاتی توجہ سے حل کروانے کے اقدامات کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے