تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ویکسین لگوائیں افواہوں پر کان نہ دھریں، ہم سب نے کورونا ویکسین لگوائی ہے اور ہم سب الحمداللّہ ٹھیک ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

ویکسین لگوائیں افواہوں پر کان نہ دھریں، ہم سب نے کورونا ویکسین لگوائی ہے اور ہم سب الحمداللّہ ٹھیک ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ویکسین لگوائیں، افواہوں پر کان نہ دھریں، ہم سب نے کورونا ویکسین لگوائی ہے اور ہم سب الحمداللّہ ٹھیک ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہم نے مرحلہ وار کام کیا اور کراچی یونیورسٹی میں کورونا کی ویکسین میسر ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں 12 لاکھ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں جس کے لیے سندھ حکومت کے محکمہ صحت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، محکمہ صحت مشکل حالات میں لوگوں کی خدمت کررہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سخت فیصلے عوام کی بہتری کے لیے کرنا پڑتے ہیں، ہمیں ماسک کا لازمی استعمال کرنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ امریکا معمول کی زندگی پر آچکا ہے جس کی بڑی وجہ ہےکہ 70 فیصد امریکی آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے