تازہ ترین
Home / اہم خبریں / احساس کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحق خواتین کو امدادی رقم دینے کے دوران سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

احساس کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحق خواتین کو امدادی رقم دینے کے دوران سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحق خواتین کو امدادی رقم دینے کے دوران سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں مستحق خواتین کو منتخب کردہ مراکز پر کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں آج سے وزیراعظم کی ہدایت پر مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت نقد رقم دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عابد حسین، زونل منیجر ایچ بی ایل طاہر عزیز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایس ایس پی میرپورخاص نے سیکورٹی کے حوالے سے انتظامیہ سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور زونل منیجر ایچ بی ایل نے بتایا کہ ضلعے کے 7 تعلقوں میں مختلف مقامات پر منتخب کردہ مراکز آج صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے مراکز پر پہلے مرحلے میں پرانی رجسٹرڈ خواتین کو رقم دینے کا سلسلہ 6 سے 7 روز تک جاری رہے گا پہلے مرحلے میں 42 ہزار پرانی رجسٹرڈ خواتین کو 4 ماہ کی ایڈوانس قسط 12 ہزار روپے یکمشت دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں نئے رجسٹرڈ یومیہ اجرت والے مستحق مزدوروں کو احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ایک دفعہ فی خاندان 12 ہزار روپے دئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں مستحق خواتین کو ملنے والے وظیفے کی رقوم سے کٹوتی کرنے پر تین فرنچرائز مالک اور رقوم کٹوتی کرنے والے ایجنٹ گرفتار
‎https://www.nopnewstv.com/three-franchise-owners-and-money/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے