Home / اہم خبریں / میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں مستحق خواتین کو ملنے والے وظیفے کی رقوم سے کٹوتی کرنے پر تین فرنچرائز مالک اور رقوم کٹوتی کرنے والے ایجنٹ گرفتار

میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں مستحق خواتین کو ملنے والے وظیفے کی رقوم سے کٹوتی کرنے پر تین فرنچرائز مالک اور رقوم کٹوتی کرنے والے ایجنٹ گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے مستحق خواتین کو ملنے والے وظیفے کی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا کوٹ غلام محمد کے بعد جھڈو میں تین فرنچرائز مالک اور رقوم کٹوتی کرنے والے ایجنٹ گرفتار، جھڈو شہر سے ایس ایچ او جھڈو عبدالمجید گرگیج نے ایس ایس پی کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کرتے ہوئے مستحق خواتین کو ملنے والی رقم میں کٹوتی کرنے والے فرنچرائزر ایجنٹس شہزاد قائم خانی، سجاد رحمانی، یامین رحمانی کو گرفتار کرکے اسٹیٹ کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، اس سے قبل کوٹ غلام محمد پولیس نے بھی خواتین کو ملنے والے احساس پروگرام کی رقوم سے کٹوتی پر تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: وزیر اعظم کے احساس پروگرام شروع ہوتے ہی ٹھگ ایجنٹ سرگرم، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا نوٹس، تین ایجنٹ گرفتار
https://www.nopnewstv.com/notice-of-ssp-mirpurkhas/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے