تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بانی پاکستان محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ محمد اسلم جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کے چچا کی بیٹی شیریں بائی کا نواسہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ان کو مراعات سے بھی نوازا گیا تھا۔ جہانگیر آباد میں کئی دہائیوں تک کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے محمد اسلم جناح علالت کے سبب 70 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ اسلم جناح کی عزیزہ رخسانہ جناح کے مطابق وہ کئی روز سے علیل تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: بی این پی اور جے یو آئی ف نے بلوچستان حکومت گرانے کیلئے کمر کس لی
https://www.nopnewstv.com/bnp-and-jui-f-ha…alized-political/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے