کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویثرن کے سابق ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات سلیمان سندھی، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کے سینئر رہنماؤں عبد الغفار پٹنی، انجینئر ابراہیم بلوچ آسکانی، سر شریف میمن، ریاست علی ایڈوکیٹ، شہزاد قادری، حنیف خان سواتی، آغا نعیم دورانی، انجم عباس بھٹی، احد اقبال ایڈوکیٹ، شفیق خٹک، غلام عباس بھٹو، ملک غلام عباس، سلیم شاہ، ذوالفقار ہدایت علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و پاکستان پیپلز پیرا میڈکل کے مرکزی صدر سید امیر حسین شاہ اور سید عبدالقادر شاہ بخاری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کہ ہمت اور توفیق دے (آمین)۔
![]()