کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فرسٹ اے ڈی چمپیئن لیگ کرکٹ ٹرافی 2020-21۔ زیراہتمام فلیمینگو اسپورٹس ٹیم مینجمنٹ، جس میں کراچی کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، متین انٹر پرائز، ابو بکر الیون، ینگ اسٹارز، کے پی آئی شارکس، زی یو -ایکس، لوہار فی فائیٹرز، ٹری ٹرون سی سی، زی-این اسپورٹس، فلیمینگو اسپورٹس ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ان تمام ٹیموں کا شکریہ۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کے پی آئی گراؤنڈ میں کھیلا گیا، فائنل میچ متین انٹرپرایز اور ابو بکر الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ متین انٹر پرائزر نے فائنل میچ 5 وکٹوں سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ابوبکر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز کے اختتام پہ ساتھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناۓ،عبداللہ فضل نے 51 اور سکندر نے 32 رنز بناۓ، متین انٹرپرائزر کی جانب سے خرم نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں متین انٹرپرائزر نے مطلوبہ حدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اکبر خان نے 93 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی اور فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز حمزہ عنایت بنے جوکہ ینگ اسٹار کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہترین بولر تاجی بنے جو کہ ابوبکر الیون کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر اکبر خان بنے جوکہ متین انٹر پرائزر کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر عبداللہ فضل بنے جو کہ ابوبکر الیون کی جانب سے, اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سید وقاص حسن ڈائریکٹر فلیمینگو اسپورٹس تھے اور گیسٹ آف آنر سید شہروز علی جنرل سیکریٹری فلیمینگو اسپورٹس، اور شاکر میمن کورڈینیٹر آف فلیمینگو اسپورٹس جنہوں نے انعامات تقسیم کیے. ڈائریکٹر فلیمنگو اسپورٹس سید وقاص نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد اور بہتر کرایا جائے اور تمام ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔
![]()
Tags Sports