تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیغام رسانی کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا

پیغام رسانی کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے جمعہ چار جون کو ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی۔ فیس بک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکا کے سابق صدر کا اکاؤنٹ جنوری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عارضی بند کیا گیا تھا مگر اب جائزہ لینے کے بعد دو سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ٹرمپ کے فیس بک پر غیر ضروری اور متشدد بیانات کی وجہ سے کیپٹل ہل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا‘۔ فیس بک کے نائب صدر نے کہا کہ ’ٹرمپ پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے سے نقصِ امن کو خطرہ ہے، ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد اکاؤنٹ معطل رکھنے کی سفارش کی، جس پر کمپنی نے عمل کیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو فیس بک کے جیل میں دو سال کے لیے قید کردیا ہے، آئندہ کا فیصلہ مستقبل کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا‘۔نائب صدر نے وضاحت کی فیس بک آزادی اظہار رائے کا احترام کرتا ہے مگر ہم کسی کے جذبات کو مجروح کرنے یا کسی کو تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے