میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی تحصیل جھڈو کے گاؤں دوست محمد اوٹھو میں گھر میں ناشتہ پکاتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی حاملہ خاتون، شوہر اور پانچ سالہ بچہ جھلس کر جاںبحق ہوگئے۔ آگ کی شدت کمرے میں کھڑی موٹر سائکل کی پیٹرول کی لیک ٹنکی سے ہوئی اور دیکھتے دیکھتے کچے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ میں 30 سالہ عرس انکی حاملہ بیوی ثمینہ اور 5 سالہ بچہ شاداب موقع پر جھلس کر جانبحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق دو 2 بچے آگ کی تپش سے جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جانبحق ہونے والی حاملہ خاتون شوہر اور 5 سالہ بچے کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فائربرگیڈ کا عملہ جگہ وقوعہ پر پہنچ گیا۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ حکومت احساس پروگرام پر سیاست کرنے سے باز رہے راشن نہ پہچانے کی ناکامی کا غصہ احساس پروگرام سے نکالا جارہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی شیر زمان
https://www.nopnewstv.com/the-sindh-government-is-being/