میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے ضلع بھر میں حکومت پاکستان کے احساس کفالت پروگرام کے قائم کردہ مراکز کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ضلع میرپورخاص میں حکومت پاکستان کی جانب سے قائم کردہ احساس کفالت مراکز کا دورہ کیا گیا۔ دورے میں تمام مراکز پر امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا گیا اور سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات دی گئیں، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلع پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ وزارت صحت کی جانب سے دی گئی تمام ہدایات اور سوشل ڈسٹنس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع پولیس کی جانب سے ہم ایک بار پھر تمام اہلیان میرپورخاص سے اپیل کرتے ہیں کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نا نکلیں تاکہ اس وبا کے خاتمے کو جلد ممکن بنایا جاسکے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص ضلع کی تحصیل جھڈو میں انتہاٰئی افسوسناک واقعہ، آتشزدگی سے جھلس کر حاملہ خاتون، 5 سالہ بچہ اور شوہر جھلس کر جانبحق علاقے میں سوگ کا سماں
https://www.nopnewstv.com/extremely-tragic-incident-in-the/