تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت احساس پروگرام پر سیاست کرنے سے باز رہے راشن نہ پہچانے کی ناکامی کا غصہ احساس پروگرام سے نکالا جارہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی شیر زمان

سندھ حکومت احساس پروگرام پر سیاست کرنے سے باز رہے راشن نہ پہچانے کی ناکامی کا غصہ احساس پروگرام سے نکالا جارہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی شیر زمان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ احساس پروگرام وزیراعظم کی طرف سے لاک ڈاؤن میں پریشان ہونے والی غریب عوام کے لیے ایک فوری مدد ہے جس سے براہ راست غریبوں کو فائدہ ہورہا ہے ایسی صورتحال میں صوبہ سندھ کے اندر احساس پروگرام پر سیاست اور انتظامیہ کی نااہلی نظر آئی جن علاقوں میں انتظام صحیح نہیں کیے گئے ان ڈی سیز کے خلاف کاروائی کی جائے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ایمرجنسی بنیادوں پر عوام تک پہچایا گیا، صوبائی حکومت سے وفاقی اقدامات عموماً ہضم نہیں کیے جاتے اس لیے سندھ حکومت مختلف ہیلے بہانوں سے پروگرام کو سیاسی بنانا چاہتی ہے پورے ملک میں پروگرام شفاف اور میرٹ پر چلتا نظر آیا مگر صرف صوبے سندھ میں انتظامیہ کی غفلت نظر آئی سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ وہ احساس پروگرام پر سیاست کرنے سے باز رہے راشن نہ پہچانے کی ناکامی کا غصہ احساس پروگرام سے نکالا جارہا ہے، احساس پروگرام میرٹ پر بغیر سیاسی افادیت کے شروع کیا گیا ہے، سندھ میں کٹوتی اور ایجنٹس مافیا کی شکایتیں بھی موصول ہوئی، سندھ حکومت کریڈٹ لینے کے لیے ہی انتظام بہتر کرادے ڈی جی رینجرز سندھ بھر میں سینٹرز پر رینجرز کو تعینات کریں، سندھ کی عوام کے لیے وزیراعظم مزید اہم پروگرام لارہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: رکن پور اور راجن پور کے درمیانی سرحدی علاقہ مڈسائیں داد میں محنت کش کے گھر میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی
https://www.nopnewstv.com/a-fire-broke-out…-an-unidentified/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے