لاڑکانہ (رپورٹ: اعزاز احمد بروہی) روحانی طلبہ جماعت برانچ کرمان باغ لاڑکانہ کا سلیکشن اجلاس منعقد، تفصیلات کے مطابق روحانی طلبہ جماعت برانچ کرمان باغ لاڑکانہ کی سلیکشن براۓ سال 2022 ضلعی رہنماؤں محمد ارشد بھٹو، محمد علی شیخ، اعزاز احمد بروہی، محمد کریم شیخ اور یاسر علی سپڑیو کی نگرانی میں ہوئی جس میں برانچ کے جمیع اراکین اور ممبران نے شرکت کی۔
اس موقعے پر روحانی طلبہ جماعت برانچ کرمان باغ لاڑکانہ کے عہدیداروں کی سلیکشن براۓ سال 2022 کے لیے انتخابات ہوئے جس میں صدر ھوش محمد شیخ، نائب صدر محمد علی شیخ، جنرل سیکریٹری حسنین علی شیخ، جوائنٹ سیکریٹری حسین علی شیخ، فنانس سیکریٹری محمد صالح شیخ، پریس سیکریٹری غلام حیدر شیخ اور اطلاعات سیکریٹری محمد عظیم انصاری منتخب ہوئے۔