کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا ہے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں میاں محمد نواز شریف کے سپاہی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک کو قدرتی آفت سے بچانے کے لئے مخیر پاکستانیوں اور ملک کے صنعتی اداروں کے تعاون سے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سردار سہیل، ضلع ساؤتھ کے صدر اشرف زمان نے پاک امریکہ بزنس فورم کے سینئر نائب صدر امتیاز حسین شیخ، سیکریٹری جنرل ناصر وجاہت اور طبی آلات بنانے والی معروف کمپنی میڈکو انڈسٹریز کے ڈائرکٹر سیلز اور بانی ممبر پاک امریکن بزنس فورم ارشد بیگ کے ہمراہ دس میڈیکل بیڈ قرنطینہ سینٹر کوعطیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف، پاک امریکن بزنس فورم اور میڈکو انڈسٹریز کی طرف سے کورونا وائرس کے مقابلے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔ جس طرح ملک کے مخیر حضرات اور صنعتی و تجارتی ادارے مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اسی جذبے کے ساتھ حکومت وقت بھی اقدامات کرتی تو پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوتے۔ لاکھوں روپے مالیت کے دس میڈیکل بیڈ میں سے پانچ پاک امریکن بزنس فورم کی طرف سے عطیہ کئے گئے ہیں جبکہ پانچ میڈیکو بیڈ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے کورونا وائرس سے متاثر ہموطنوں کے علاج کے لئے عطیہ کئے ہیں۔ ایم ایس ایف کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے مزید کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کا پاک امریکن بزنس فورم اور میڈکو انڈسٹریز کے تعاون سے کورونا وائرس متاثرین کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے میڈیکل بیڈ کا عطیہ کراچی کے عوام کے لئے خدمات کا ایک حصہ ہے۔ کورونا وائرس کے مقابلے کے لئے قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کے نوجوان سپاہی کورونا وائرس سے نبرد آزما پاکستانیوں کے دکھ اور مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم متاثرہ خاندانوں کی مالی، اشیائے خورد و نوش سمیت طبی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھی دن رات کوشاں ہیں۔ قائد محمد نواز شریف اور مرکزی صدر محمد شہباز شریف کی رہنمائی میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ملک بھر میں متحرک اور فعال کردار ادا کررہی ہے۔ ماضی کی طرح موجودہ صورتحال میں بھی ہم حکمرانوں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت کورونا وائرس سے نجات اور متاثرین کی مدد کے لئے ملک کے کونے کونے میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: مشکل صورتحال میں علماء کرام کا تعاون مثالی ہے جس پر ہم تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک
https://www.nopnewstv.com/the-cooperation-of-the-scholars/