میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پولیس کمپلیکس میرپورخاص میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کی جانب سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءِ کرام سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، تبلیغی جماعت کے معززین، مولانا حفیظ الرحمن اور مفتی شریف سعیدی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔ دوران ملاقات کورونا وائرس کے باعث ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال و دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران علماء کرام کی جانب سے موجودہ صورتحال میں سندھ پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات و تعاون کو سراہا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی لاڑک کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات کا مقصد آپ معززین سے کورونا وائرس و موجودہ صورتحال پر مشاورت و مسائل کی نشاندہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث مشکل فیصلے کئے گئے ہیں اور سماجی رابطوں کو محدود کیا گیا ہے تاکہ اس خطرناک وائرس کے خاتمے کو ممکن بنایا جاسکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں علماء کرام کا تعاون مثالی ہے جس پر ہم تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں۔ بعد ازاں شیخ الحدیث مولانا عبداللہ نے ملک کے استحکام و ترقی اور کورونا وائرس سے جلد از جلد نجات کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: صوبائی سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو کا وزیر اعلیٰ سندھ کے نام کھلا خط
https://www.nopnewstv.com/an-open-letter-f…-sindh-secretary/