تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الخدمت فاؤنڈیشن جیسے ادارے ملک کا اثاثہ ہیں، جنکی انتھک اور بلا امتیاز خدمت سے معاشرے کے محروم طبقات مستفید ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

الخدمت فاؤنڈیشن جیسے ادارے ملک کا اثاثہ ہیں، جنکی انتھک اور بلا امتیاز خدمت سے معاشرے کے محروم طبقات مستفید ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی میرپورخاص کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن نادر خان اور نائب صدر حافظ سلمان خالد شامل تھے، حافظ سلمان خالد نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کو کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے باعث الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کی جانب سے اب تک کی گئی متاثرہ خاندانوں، میڈیکل ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف، سیکیورٹی اداروں اور دیگر بقیہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو دی گئی امداد و ریلیف کے کاموں کا جائزہ اور کارکردگی پیش کی، الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کی ان کوششوں اور کارکردگی کو ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے سراہا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جیسے ادارے ملک کا اثاثہ ہیں، جنکی انتھک اور بلا امتیاز خدمت سے معاشرے کے محروم طبقات مستفید ہوتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حکمران، وزیر اور مشیر امداد سے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔ اقبال ہاشمی
https://www.nopnewstv.com/the-rulers-ministers-and-advisers/

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کی تقسیم کا کوئی امکان نہیں ایک سے زائد حکومتیں نہیں بنیں گی، سعید غنی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے