ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ سنٹرز گومل میڈیکل کالج اور ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے منفی رزلٹ آنے والے زائرین کا لائحہ عمل کے تحت مقرر کردہ چودہ روزہ دورانیہ مکمل ہونے اور کورونا ٹیسٹ کلیئر آنے پر ان سنٹرز سے 113 زائرین کو اپنے اپنے متعلقہ اضلاع کو روانہ کر دیا گیا۔ مذکورہ 113 فراد میں 75 کا تعلق ڈسٹرکٹ کرم، 2 ہنگو، 3 کوہاٹ، 6 پشاور، 1 بنوں، 4 مانسہرہ، 2 صوابی، 2 مردان، 2 ہری پور، 3 اسلام آباد، 3 گوجرانوالہ، 5 ڈیرہ اسماعیل خان، 1 راولپنڈی، ١ جھنگ، 1 سوات، 1 چارسدہ اور 1 کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے لہذا مجوزہ لائحہ عمل کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان قرنطینہ سنٹرز گومل میڈیکل کالج اور ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ سے 113 زائرین کو اپنے اپنے متعلقہ اضلاع کو روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر اہلکار بھی موجود رہے۔ زائرین نے قرنطینہ سنٹر میں فراہم کی جانیوالی سہولیات اور انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹرز اور دیگر تعینات عملے کی جانب سے صحت کی سہولیات اور ادویات کی بروقت فراہمی جیسے اقدامات کو لائق تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم صوبے کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کی دیکھ بھال، انکی سیمپلنگ، کھانے پینے، صفائی ستھرائی الغرض تمام انتظامات کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر محکمہ صحت، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ کے افسران، سینٹری سٹاف، تمام متعلقہ محکموں بالخصوص قرنطینہ سنٹر گومل میڈیکل کالج کے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد استرانہ کی انتھک خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حفاظتی ویکسین استعمال کرنے کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام کورونا کے خلاف مضبوط ہے۔ معالجین
https://www.nopnewstv.com/our-immune-system-is-strong/