تازہ ترین
Home / اسلام آباد / کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 اموات، 2 ہزار 117 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 اموات، 2 ہزار 117 کیسز رپورٹ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 اموات اور 2 ہزار 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہے، ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 ہے اور 8 لاکھ 41 ہزار 241 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 999 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 20، خیبرپختونخوا 4 ہزار 73، اسلام آباد 760، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 277 اور آزاد کشمیر میں 543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 195، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار 549، پنجاب 3 لاکھ 39 ہزار 686، سندھ 3 لاکھ 17 ہزار 665، بلوچستان 25 ہزار 148، آزاد کشمیر 19 ہزار 232 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے