Home / اہم خبریں / گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا، سامان کی ترسیل کیلئے آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا، سامان کی ترسیل کیلئے آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

گوادر (رپورٹ: ہما بیگم) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا، سامان کی ترسیل کیلئے آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان بھی منظور ہو چکا ہے، گوادر پورٹ پوری طرح آپریشنل ہے اور پورٹ ٹریفک بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، گزشتہ ڈھائی سال کے دوران فری زون اور پورٹ نے 12 سو ملازمتیں پیدا کیں، گوادر فری زون کا دوسرا فیز 2 ہزار 21 ایکٹر پر محیط ہے، فیز 2 کے لیے بھرپور انداز میں تیاری ہورہی ہے۔ پیر کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور اب گوادر پورٹ کے ذریعے سامان کی ترسیل کیلئے آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے شپس آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بدھ کو آسٹریلیا سے شپس آرہا ہے جو افغان ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ کے تحت آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ کی بلڈنگ کیپسٹی مکمل ہو چکی ہے، کسٹم کا وی بکس سسٹم کام کر رہا ہے جبکہ لاجیسٹک کمپنیز کے اپنے آفسز یہاں پر قائم کرلئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے