تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چیف جسٹس کا کورونا وائرس کے اقدمات پر ازخود نوٹس قابل تحسین ہے۔ طارق چاندی والا جوائنٹ سیکریٹری پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

چیف جسٹس کا کورونا وائرس کے اقدمات پر ازخود نوٹس قابل تحسین ہے۔ طارق چاندی والا جوائنٹ سیکریٹری پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

 

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والانے کہا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ازخود نوٹس لینے کااقدام قابل تحسین ہے۔ پیر کی صبح ہونے والی سماعت پر وہ اس تمام معاملے کا ازسر نو جائزہ لیں، ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے مقابلے کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کا کچھا چٹھا خود بخود کھل جائے گا۔عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس کے جواب میں حکومت کی جانب سے جمع کردہ جواب نہ صرف ناکافی ہے بلکہ محض خانہ پُری کے سوا کچھ نہیں ہے۔چیف جسٹس کورونا کے سلسلے میں کئے گئے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقدامات کاجائزہ لیں، کرپشن، خرد برد اور غیر معیاری راشن کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کریں اور عدالتی نگرانی میں شفاف طریقہ کار طے کیا جائے۔ ملتان کے نشتر اسپتال کے عملہ کے 18افراد کا ایک وقت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔چین سمیت دیگر ممالک سے موصول ہونے والی حفاظتی کٹس اور دیگرحفاظتی سامان اگر ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو نہیں مل رہا تو آخر اس کا کیا مصرف ہے؟یہ تمام سامان کہاں جا رہا ہے؟ملک کے تمام اسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک، دستانے،محفوظ لباس اور دیگر حفاظتی سازوسامان کی شدید کمی کوفوری پورا کیا جائے۔ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ فرنٹ لائن میں کھڑا ہے، ان کی جانوں کی حفاظت از حد ضروری ہے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان کے جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا نے مزہد کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سولہ ارب روپے کی امدادتقسیم کی گئی لیکن تقسیم کے سلسلے میں ا شفاف طریقہ کار نہیں اپنایا گیا جس کی وجہ سے امدادی رقوم اور راشن میں خرد بُرد ہو رہی ہے۔اور یہ رقومات اور امدادی سامان مستحقین تک نہیں پہنچ پا رہا۔ امدادی سامان اور رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار میں جابجا بدعنوانیاں ہو رہی ہیں۔سندھ میں غیر معیاری راشن تقسیم سے شہریوں کے بیمار ہونے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔کورونا کے شدید متاثرہ مریضوں کو اسی وائرس کے حملے کے بعد صحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازمہ لگانے کی تجویز دینے والے ذہین ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز کو حکومتی پذیرائی اور اجازت نہ ملنا انتہائی افسوسناک ہے۔ اسی طریقہ علاج کو دوسرے ممالک اپنے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے استعمال کرنے کے بعد کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نوٹس لیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان فوری منظوری دے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حکومت سندھ فوری طور پر کراچی اور سندھ بھر کے صحافیوں کے لیے کورونا وائرس خصوصی پیکیچ کا اعلان کرے۔ کے یو جے دستور
https://www.nopnewstv.com/karachi-union-of…rnalists-dastoor/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے